تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلئے متحد ہونا چاہیئے: وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد: انیق احمد کا کہنا ہے کہ تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلئے متحد ہونا چاہیئے، جو زمین پر اللہ تعالیٰ کا نظام نافذ نہیں کرتے وہ ظالم ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے علماء معاشرے کے سالار ہیں، پیغام پاکستان میں ہزاروں علما کی تائید و کاوش شامل ہے، ہم نے حج پیکیج گزشتہ سال سے ایک لاکھ روپے سستا کیا، کبھی ایسا نہیں ہوا آنے والا حج گزشتہ سال سے سستا ہوا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: حج پالیسی 2024 کا اعلان :حج پیکج میں 1 لاکھ روپے کمی کا اعلان
انیق احمد کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلئے متحد ہونا چاہیئے، قرآن پاک ہمیں جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے، پیغام پاکستان امن اور محبت پھیلانے کی دستاویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو زمین پر اللہ تعالیٰ کا نظام نافذ نہیں کرتے وہ ظالم ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












