جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی بارش نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

26 نومبر, 2023 13:30

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات ہونے والی بارش نے ماہ نومبر کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ پر 5.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اس سے قبل 2014 میں 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جناح ٹرمینل 1.4، فیصل بیس 8، مسرور بیس 5 اور کورنگی میں 8.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سعدی ٹاؤن 3، یونیورسٹی روڈ 5، ایئرپورٹ اولڈ ایریا میں 5.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسموگ کی بدترین صورتحال : مصنوعی بارش کرنےکا فیصلہ

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم وسطی سندھ کی جانب جارہا ہے، آج دوپہر کے بعد کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے، آئندہ ایک ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔