جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں زپ لائن کا افتتاح کردیا

26 نومبر, 2023 14:26

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سفاری پارک میں زپ لائن کا افتتاح کردیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کی یہ پہلی فلائی سفاری زپ لائن ہے، زپ لائن انتہائی محفوظ اور دلچسپ ہے، اس سے قبل اسی پارک میں ڈائنو سفاری پارک بنا چکے ہیں، کراچی کے شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام جاری ہیں، تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں، ہم کام پر یقین رکھتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی کو بھی سفاری پاک بہت پسند آیا، بلاول بھٹو یہاں آئے اور بہت خوش ہوئے، ہمارا مقصد ہے کراچی کی رونقیں بحال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی کازوے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 سال میں اس طرح کے مزید مواقع کراچی والوں کو مہیا کریں گے، ضلع ملیر اور کیماڑی میں بھی سیاحت کے مواقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو تباہ کردیا گیا، کام بھی ہم کرتے ہیں اور برائی بھی ہماری ہوتی ہے، کل آگ بجھانے میں کے ایم سی اور ریسکیو والوں نے کام کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔