ملک سے مافیاز کی سیاست ختم کرنا ہوگی: سراج الحق

ڈی جی خان: سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک سے مافیاز کی سیاست ختم کرنا ہوگی، پاکستان میں سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، کرپشن کوئی عام آدمی نہیں بلکہ یہی حکمران طبقہ کرتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق میں بات نہ کرنے والے امریکی غلام ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے لیڈر مسلمان اور پاکستانی نہیں ہیں؟، کیا انہوں نے فلسطین کے لیے اظہار ہمدردی کے لیے کوئی احتجاج کیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک سے مافیاز کی سیاست ختم کرنا ہوگی، غریب کا بچہ قومی اسمبلی کا ممبر کیوں نہیں بن سکتا؟، پاکستان میں سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، کرپشن کوئی عام آدمی نہیں بلکہ یہی حکمران طبقہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم 8 فروری کا دن لٹیروں کے لیے یوم حساب بنادے: سراج الحق
ان کا کہنا تھا کہ عوام کا مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن کی وجہ سے زندگی گزارنا دشوار ہوگیا ہے، عام آدمی اپنے بچوں کو 2 وقت کا کھانا کھلانے سے قاصر ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












