لندن میں شہزاد اکبر پر تیزاب سے حملہ

لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق وزیر شہزاد اکبر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا، حملہ آور نے میرے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت موقع پر پہنچی، پہلے سے پولیس حملے سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا۔
🚨Last evening I was attacked at my address in England (where I am living in exile with my family) by unknown assailant/s who threw acidic liquid at me. Thankfully my wife and children are safe, however I got some injuries but nothing life-threatening. Police and emergency…
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 27, 2023
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف تو اچھے آدمی ہیں، موجودہ حالات کے ذمہ دارباجوہ ہیں: شہزاد اکبر
انہوں نے مزید لکھا کہ ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہونگے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہونگے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












