آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر گفتگو

راولپنڈی: سعودی بری فوج کے کمانڈر جی ایچ کیو تشریف لائے جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دفاعی، سیکیورٹی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












