آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے محکمہ فائر بریگیڈ نے راشد منہاس روڈ پر آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق 6 منزلہ شاپنگ میں ایمرجنسی انخلاء کے راستے موجود نہیں تھے، آر جے شاپنگ مال میں حفاظتی اقدامات نہیں تھے، حادثے کی صورت میں بیک اپ پر بجلی کا نظام موجود نہیں تھا، ایمرجنسی صورتحال میں بچاؤ کے راستوں کی نشاندہی کی لائٹس موجود نہ تھیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں 11 افراد جان سے گئے، 8 فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پانے کیلئے کام کیا، آگ کی اطلاع 6:29 منٹ پر موصول ہوئی، مال میں 210 دکانیں تھیں جس میں بیشتر کو بچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے بڑے شاپنگ مال کا اعزاز کس ملک کو ملا ؟
رپورٹ کے مطابق 45 دفاتر کے ملازمین مال میں آگ کی وجہ سے پھنسے جنہیں ریسکیو کیا گیا، 11 افراد آگ لگنے کی وجہ سے نہیں بلکہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے، مال میں ہواداری کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے دھواں بھرا اور دم گھٹ گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












