نگراں وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، پولیو کے خاتمے کیلئے بات چیت

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں میں پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے پاکستان کو پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا اور ملک کو پولیو سے نجات دلانے کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو ویکسی نیشن مہم سے متعلق آگاہ کیا، غذائی قلت کے مسائل اور میٹرنل ہیلتھ کے موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان
وزیراعظم نے حکومت اور بی ایم جی ایف کے درمیان بہترین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک صحت مند اور محفوظ پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












