جمعہ، 19-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار، نئے نام کا فیصلہ خود کرینگے

28 نومبر, 2023 19:05

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا اور وہ انٹراپارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کا نیا امیدوار ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل دائر

ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا، نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ خود چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔