جمعہ، 19-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں

29 نومبر, 2023 20:22

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملز پر تعینات کر دی گئی ہیں، ایف بی آر شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چینی اُن نوٹیفائیڈ مصنوعات میں سے ایک ہے جس کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس، اسٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے، چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس اسٹیمپ لگانا لازمی ہے، ٹیکس اسٹیمپ نہ ہونے کی صورت میں مال ضبط اور ڈیفالٹر کو 3 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن کا فیصلہ

ایف بی آر نے کہا کہ چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، چینی چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔