جمعہ، 19-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

عمران خان نے مائنس ون کی تردید کی ہے پارٹی چیئرمین وہی رہینگے: لطیف کھوسہ

29 نومبر, 2023 14:39

راولپنڈی: لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس عمران خان کی خبروں کی تردید کی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہی رہیں گے، انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی چیئرمین کے امیدوار ہونگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں چھ دسمبر تک ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے، القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں بھی 6 دسمبر تک توسیع ہوئی ہے، القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق حکومتی نوٹیفیکیشن کو ضرور چیلینج کرینگے، جیل ٹرائل ہمیں منظور نہیں اسے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس عمران خان کی خبروں کی تردید کی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہی رہیں گے، انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی چیئرمین کے امیدوار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے پارٹی میں شامل ہونے کی باقائدہ دعوت دی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا ہے مشاورت کے بعد فیصلہ کرونگا، چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی ہے انہوں نے دو ٹوک بات کی ہے، شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا انکو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار، نئے نام کا فیصلہ خود کرینگے

انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا کے بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی کہ کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے اور اتنا جھوٹ بھی بول سکتا ہے، سیاست میں سب ہوتا ہے کیسسز بنا دیئے جاتے ہیں، لیکن کوئی اتنا گر سکتا ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی شادی کو 6 سال ہوگئے ہیں، خاور مانیکا کو 2 ماہ پابند سلاسل رکھا گیا، جج کے سامنے بیان پر خاور مانیکا لکھے ہوئے کاغذ کو پڑھ رہے تھے، انھیں لکھا ہوا کاغذ دیا گیا، انھیں 6 سال بعد یاد آ گیا کے یہ عدت میں شادی ہوئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔