چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا: شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں کسی مظاہرے میں شریک نہیں تھا، چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا۔
شابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف ہی ریلیف ہے، انکو لمبا ریلیف ملے گا، جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں کسی مظاہرے میں شریک نہیں تھا، چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا، جس بندے نے میری گاڑی کی ضمانت دی تھی اسکو بھی اٹھایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جیل گیا تو وہیں سے الیکشن لڑوں گا:شیخ رشید
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کو کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا، پی ٹی آئی کے کل کے فیصلے سے لگتا ہے انکو بلے کا نشان ملے گا، الیکشن کیلئے چیف جسٹس نے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












