انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، ان حالات میں الیکشن نہیں لڑسکتا: شاہد خاقان

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، الیکشن کے بعد جو خرابی ہوگی میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا، ان حالات میں الیکشن نہیں لڑسکتا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جی ٹی وی کے پروگرام "جی فار غریدہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کے بارے میں ابہام مایوس کن ہے، پچھلے 2 سال میں ہر جماعت حکومت میں رہی ہے، حالات ہمارے بس سے باہر ہوگئے ہیں، ن لیگ سے ذاتی اختلاف نہیں صرف سیاست سے اختلاف ہے، تمام جماعتیں اقتدار میں رہنے کے باوجود کسی کے مسائل حل نہیں کرپائیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی حکومت سلیکشن کے ذریعے نہیں آسکتی، مسائل کے مؤثر حل کیلئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، لاڈلے ہمیشہ سیاست میں رہے ہیں، لیکن لاڈلوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، الیکشن کی شفافیت پر تمام جماعتوں کے تحفظات ہیں، میں انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، الیکشن کے بعد جو خرابی ہوگی میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا، ان حالات میں الیکشن نہیں لڑسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا کیس: کمیشن نے تحقیقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیدیا
ان کا کہنا تھا کہ نقصان پہنچانے والے اداروں کو ختم کرنا ہوگا، ہمیں آگے چل کر کافی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، فیصلہ عدلیہ کرتی ہے نقصان ملک کو ہوتا ہے، بجلی کے نظام میں آئی پی پیز اصل مسئلہ نہیں، بجلی کے نظام میں مسئلہ ڈسکوز کا ہے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیئے، نیب کو مکمل طور پر ختم ہونا چاہیئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












