جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

ایون فیلڈ ریفرنس کیس؛ نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

01 دسمبر, 2023 17:27

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد ن لیگ نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز اور کیپٹن (ر )صفدر کیس کے فیصلے پر توجہ دلائی، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بریت کے فیصلے میں اس عدالت نے آبزرویشن دی تھی۔

تحریری فیصلہ کے مطابق نیب کے پاس نواز شریف کیخلاف کیس ثابت کرنے کیلئے کوئی دستاویزی شواہد موجود نہیں ہیں، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کے فیصلےکو کہیں بھی چیلنج نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کردیا

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور اور بری کرنے کا حکم دیتی ہے، بریت کی وجوہات کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔