جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا: خالد مقبول

01 دسمبر, 2023 17:42

کراچی: خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا، سندھ کے شہری علاقوں میں باقی پاکستان سے مختلف رویہ ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو کیا گیا وہی صورتحال پھر نظر آرہی ہے، سندھ کے شہری حلقوں میں جیری مینڈرنگ کا سامنا ہے، پہلے ہمیں نہیں گنا جاتا پھر ہمیں ووٹر لسٹ سے نکال دیتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا وقت ہے، سندھ کے شہری علاقوں کو ریاست جواب دہ ہے، اداروں اور فورم پر سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی ہی نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر سے ہمیں آج بھی بہت امیدیں ہیں، بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا، سندھ کے شہری علاقوں میں باقی پاکستان سے مختلف رویہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت کا مسئلہ نہیں نیت کا مسئلہ ہے، ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں: خالد مقبول صدیقی

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کیلئے ہم عدالتوں میں گئے، کیا ہمیں عدالتوں سے انصاف ملا؟، سندھ کی نگراں حکومت کیا پرانے وزیر ہی چلارہے ہیں؟، ہم ایک ایک پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے بغیر ملک میں امن نہیں آسکا، کراچی پورے ملک سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، ناانصافیوں کے تدارک کیلئے ہم کہاں جائیں؟، پہلے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، اب پاکستانیوں کا خواب دیکھنا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔