جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

ہماری لڑائی (ن) لیگ سے نہیں، انتشار کی سیاست سے ہے: شرجیل میمن

03 دسمبر, 2023 13:47

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہماری (ن) لیگ کے ساتھ لڑائی نہیں، ہماری لڑائی انتشار کی سیاست ہے، کل (ن) لیگ کے ممبران کو یاد آیا کہ ہم نے لاہور بنایا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں چند لوگ مایوسی کی باتیں کررہے ہیں، بلاول بھٹو کا بلوچستان، خیبرپختونخوا کا دورہ کامیاب تھا، بلاول بھٹو کو ملک میں دور دراز علاقوں سے رسپانس مل رہا ہے، لوگ امید پیپلز پارٹی کو سمجھتے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں، معیشت کے خلاف سازشیں کی گئیں، پیپلز پارٹی نے پاکستانیوں کو امید کی کرن دکھائی، عوام کی مدد سے پیپلز پارٹی واضح اکثریت و تاریخی فتح حاصل کرے گی، پیپلز پارٹی کسی علاقے کی نہیں، پاکستان کی جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو بلاول بھٹو کی تنقید کا جواب دینے کی اجازت

انہوں نے کہا کہ ہماری (ن) لیگ کے ساتھ لڑائی نہیں، ہماری لڑائی انتشار کی سیاست سے ہے، کل (ن) لیگ کے ممبران کو یاد آیا کہ ہم نے لاہور بنایا، آپ وزیر اعظم بنے ، بتائیں آپ نے پاکستان کیلئے کیا کیا؟، پیپلز پارٹی نے وہ کام کیے جو پورے پاکستان کیلئے تھے، ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا صرف پیپلز پارٹی کا ہے، میزائل ٹیکنالوجی بینظیر بھٹو، سی پیک آصف زرداری نے دیا، پیپلز پارٹی کی قیادت علاج کیلئے ملک سے باہر نہیں جاتی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔