جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

مشترکہ ذمے داریوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبردآزما ہوسکتے ہیں: نگراں وزیر اعظم

03 دسمبر, 2023 13:55

دبئی: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے، مشترکہ ذمے داریوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبردآزما ہوسکتے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ فوڈ اینڈ کلچر کو زراعت کی شاندار خدمات کو سراہتا ہوں، محکمہ فوڈ اینڈ کلچر نے زراعت کی ترقی کیلئے شاندار کردار ادا کیا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے، مشترکہ ذمے داریوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبردآزما ہوسکتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے، ماحول اور پانی کے چیلنجز سے متعلق حکومت کی ترجیحات واضح ہیں، لیونگ انڈس کے تحت اسٹیک ہولڈرز سے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، لیونگ انڈس وژن کے باعث ہم اپنے مستقبل کو محفوظ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوپ 28 کانفرنس؛ کنگ چارلس کا موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہونیوالی تباہی کا تذکرہ

ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ کو ایک آواز کی ضرورت ہے، ہم ملکر یہ آواز سنیں گے، انڈس ہی ہے جو ہمیں خوراک فراہم کرتا ہے، لیونگ انڈس ہمیں بتاتا ہے 2030 تک 11 سے 17 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، ماحولیاتی فنانس سے ہمارے کروڑوں شہریوں کو فائدہ ہوگا، ماحولیاتی فنانس کے منصوبے سے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔