جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

فضل الرحمان کیساتھ الیکشن اتحاد کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا: رانا ثناءاللہ

04 دسمبر, 2023 16:05

لاہور: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ الیکشن اتحاد کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوسکتی ہے۔

رہنما (ن) لیگ رانا ثناءاللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے 122 لوگوں کے انٹرویوز کیے، امیدواروں نے اپنے قائدین سے کھل کر گفتگو کی، مسلم لیگ (ن) پوری طرح سے الیکشن کیلئے تیار ہے، مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز ایک صوبائی حلقے کے ٹکٹ پر ناراض ہوگئے، دانیال عزیز 16 ماہ خاموش کیوں رہے، جو وعدہ 21 اکتوبر کو نواز شریف نے قوم سے کیا وہ پورا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ الیکشن اتحاد کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوسکتی ہے، نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، پورے پاکستان جائیں گے، نوجوان یا عمر درازی پر ٹکٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔