مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار

لاہور: مریم نواز کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو پر ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے کہتا تھا 9 مئی کے حملے میں نے نہیں میرے کارکنان نے کیے، آج کہہ رہا ہے یہ سانحہ نواز شریف نے کرایا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لیڈران اور کارکنان نوازشریف سے ہدایات لے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا: عمران خان
واضح رہے کہ آج عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی تھیں کہ لوگ اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں کہ لوگوں کو کون اندر لے کر گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












