جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

04 دسمبر, 2023 18:43

لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے کے پی کے میں اتحاد کے بارے میں تجاویز پیش کیں، ایبٹ آباد ڈویژن میں جے یو آئی ف مسلم لیگ ن کوسپورٹ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے تجویز دی کہ جہاں لیگی امیدوار مضبوط ہوگا انہیں سپورٹ کریں گے، جمعیت علمائے اسلام کے مضبوط امیدواروں کو ن لیگ سپورٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کیساتھ الیکشن اتحاد کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا: رانا ثناءاللہ

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور جے یو آئی کے پی میں زیادہ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے، سندھ او ر بلوچستان میں بھی ن لیگ اور جے یو آئی ف کے ملکر چلنے کا عندیہ ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔