جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا: اکبر ایس بابر

04 دسمبر, 2023 15:02

اسلام آباد: اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا، بوگھس انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور بلے کا نشان داؤ پر لگا ہوا ہے، تنظیم کو شدید مسائل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ انتخاب کو سائیڈ پر رکھ کر انٹراپارٹی الیکشن کمیشن بنایا جائے، ووٹر لسٹ پارٹی آئین کے مطابق فراہم کی جائے، کارکنوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سلیکشن ہوئی :اکبر ایس بابر

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پارٹی آئین کے مطابق چلایا جائے، بوگھس انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔