جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پی ٹی آئی ایک غبارہ تھا، ہوا نکلی تو حیثیت ختم ہوگئی: مولانا فضل الرحمان

05 دسمبر, 2023 16:38

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کی حیثیت پرسوں کے اجلاس سے ظاہر ہوگئی، پی ٹی آئی ایک غبارہ تھا، ہوا نکلی تو حیثیت ختم ہوگئی۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کا ماحول دیا جائے، ہر وقت الیکشن میں جانے کے لیے تیار ہیں، الیکشن کیلئے وہ ماحول دیا جائے جو انتخابات کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کی حیثیت پرسوں کے اجلاس سے ظاہر ہوگئی، پی ٹی آئی ایک غبارہ تھا، ہوا نکلی تو حیثیت ختم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

انہوں نے کہا کہ 2 صوبے اس وقت بدامنی کی لپیٹ میں ہیں، وزیر اعظم وہی ہوگا جسے عوام منتخب کریں گے، جن کی وفاداریاں تبدیل ہورہی ہیں انہیں جبری وفادار بنایا گیا تھا، یہ سب مجبور ہوکر شامل ہوئے، اُنہیں زبردستی لایا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔