جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

دولت کے باجود مسلم ممالک غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں: مفتی تقی عثمانی

06 دسمبر, 2023 17:41

 

اسلام آباد: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ دولت کے باجود مسلم ممالک غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں ، حالانکہ عالم اسلام کے پاس وسائل ہیں جو ان کا ناطقہ بند کرسکتے ہیں۔

مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمفتی تقی عثمانی نے کہا کہ فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، کیونکہ دوریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے ، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دے کر کبھی تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، بانی پاکستان کے ریاستی اعلان سے پاکستان کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ محض جنگ بندی کا مطالبہ نہ کیا جائے کیونکہ اس کا مطلب دونوں طرف سے جنگ بند کرنا ہے ، جنگ بندی کا مطالبہ اسرائیل سے بمباری روکنے کا ہونا چاہیے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ آج حماس کے جانبازوں نے آزادی کا موقع فراہم کیا ہے ، حماس کے لڑنے والوں کو جنگجو کی بجائے مجاہدین کہا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام مغرب کی غلامی کا شکار ہے ، سیاسی معاشی اور فوجی اعتبار سے ہم غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں ، دولت کے باجود مسلم ممالک غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں ، حالانکہ عالم اسلام کے پاس وسائل ہیں جو ان کا ناطقہ بند کرسکتے ہیں۔

مفتی تقی نے زور دیا کہ اگر عالم اسلام متحد ہوکر ساتھ دے مغربی طاقتیں کچھ نہیں کرسکتیں ، خدائی امریکہ کے پاس نہیں اللہ کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اسرائیل کو مغربی طاقتوروں کا ناپاک بچہ قرار دیا، غاصب کیلئے کھڑے ہونے والی قوم کو دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، کشمیر کے حریت پسندوں کو دہشت گرد قرر دیا جارہا ہے، افغان طالبان کو عرصہ دراز تک دہشت گرد کہا گیا، آخر میں گٹھنے ٹیک کر طالبان کے ساتھ میز پر بیٹھ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میدان جنگ میں حماس کامقابلہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کی مکمل تباہی تک حماس مقابلہ جاری رکھے گا، اسرائیل اپنی شکست کا بدلہ بے گناہ بچوں، خواتین سے لے رہا ہے، روز اول سے اسرائیل کے قیام کے خلاف ہیں، حماس جنگجوؤں کا گروہ نہیں بلکہ سیاسی طاقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا عالمی ادارہ صحت کو بھی جنوبی غزہ چھوڑنے کاالٹی میٹم

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔