پاکستان میں اب بھی پولیو وائرس کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے: نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا، پاکستان اور افغانستان میں یہ وائرس اب بھی موجود ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں انوار الحق کاکڑ نے پولیو کیسز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا، پاکستان اور افغانستان میں یہ وائرس اب بھی موجود ہے، انسداد پولیو سے متعلق اگلے سال کا ہنگامی پلان تیار کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، پولیو کے خاتمے کیلئے بات چیت
ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کیلئے عالمی برادری اور ترقیاتی شراکت داروں کے کردار کو سراہتے ہیں، کوپ 28 کے دوران بل گیٹس سے پولیو کے خاتمے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈز کو انسداد پولیو آگاہی مہم میں شامل کیا جائے، پولیو ویکسین بچوں کی صحت، نشونما اور مستقل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












