حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے: نگراں وزیراعظم

کراچی: انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہترین کامیابی کے موقع پر موجودگی میرے لیے باعث مسرت ہے، امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اسٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے، ہم نے اس شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، نگراں حکومت نے اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کیلئے اقدامات کیے، خواہش ہے تاجر برادری ٹیکنالوجی کا کرکے مزید کامیابیاں سمیٹے، تاجر برادری معیشت کی بہتری کیلئے کردارادا کرے، تاجر برادری ملکی معیشت کو سدھارنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، آپ کی کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آنے والے سالوں میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئیگی: انوار الحق کاکڑ
ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی کامیابی ملک میں مزید بہتر اصلاحات کا پیش خیمہ ہے، کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، عالمی منڈی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی مصنوعات اور سروسز کو تیار کریں، خواہش ہے ایسے اقدامات کریں جن سے آنے والی حکومت کو آسانیاں ہوں، پرائیویٹ سیکٹر کو سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












