جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

ہم نہیں چاہتے 8 فروری کا الیکشن ملتوی ہو: رانا ثنا اللہ

07 دسمبر, 2023 16:56

لاہور: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہر حلقے سے ایک، ایک امیدوار حصہ لے گا، ہم نہیں چاہتے 8 فروری کا الیکشن ملتوی ہو۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ضلع جھنگ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے گئے، ہر حلقے سے 6 سے 8 درخواستیں آئی ہیں، ہر حلقے سے ایک، ایک امیدوار حصہ لے گا، انٹرویوز مکمل ہوتے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سارا جھوٹ اور فراڈ ہے، اسی فراڈ کی بنیاد کا خامیازہ آج بھگت رہے ہیں، محاذ آرائی کا ماحول سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا شاخسانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے چاہیئے نہیں چاہتے وہ باہر ہو: سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کا کلچر خراب کردیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے "اوے توئے” کا کلچر سکھایا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ساری عمر کسی کو عزت نہیں دی، تحریک انصاف اب گوہر خان کی جماعت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے 8 فروری کا الیکشن ملتوی ہو۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔