جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

ہمارا مطالبہ اقتدار نہیں، قوم کو علم ہونا چاہیئے چور کون ہے: نواز شریف

08 دسمبر, 2023 14:51

لاہور: نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لانا چاہتے ہیں، قوم کو علم ہونا چاہیے کون چور ہے، ہم دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی چاہتے ہیں، 70 سال سے ملک میں کھیل کھیلے جاتے رہے۔

قائد (ن) لیگ نواز شریف کا (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان پنجاب کا بہت اہم حصہ ہے، وقت گزرنے کے ساتھ انسان مشکلیں برداشت کرتا ہے، 75 سالہ تاریخ میں بہت سارے لوگوں کو تکلیفیں برداشت کرنا پڑیں، مسلم لیگ (ن) کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کہا گیا نواز شریف اور بیٹی کو باہر لایا تو ہمارے 2 سال ضائع ہوجائیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لانا چاہتے ہیں، سیاست میں آنے والے ملکی ترقی کا مشن لے کر آئیں، ہمیں کام کرنا ہے لوگوں سے تعریف نہیں کرانی، وقت کو برا نہیں کہنا چاہیے، اتار چڑھاؤ آتے ہیں، خواہش ہے پاکستان کو ان بحرانوں سے نکالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ صرف زبانی کلامی کہا گیا، ریاست مدینہ میں کیا ہوتا تھا اس کو کچھ پتہ ہی نہیں تھا، دوسروں کو نیچا دکھانے کیلئے ریاست مدینہ کا نام لیتے تھے، ریاست مدینہ کا نام لینے والے کے قبضے کہانیاں سب سن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس کیس؛ نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، کرپشن اسکینڈل کا سب سے بڑا ثبوت بند لفافہ ہے، کہا گیا بند لفافے کی منظوری دے دیں، آنکھوں پر پٹی باندھ کر بند لفافے کی منظوری لی گئی، سپریم کورٹ نے اس کا نوٹس لیا، یہ کتنا بڑا ڈاکہ تھا۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار دور میں 190 ملین پاؤنڈ کا معاملہ سامنے آیا، ثاقب نثار کی ایک آڈیو بھی سامنے آئی، قوم کو علم ہونا چاہیے کون چور ہے، ہم دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی چاہتے ہیں، 70 سال سے ملک میں کھیل کھیلے جاتے رہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں بجلی کی قیمت بڑھ گئی، قوم کے 60 ارب روپے کھاؤ گے تو قیمت نہیں بڑھے گی؟، 60 ارب روپے نہ کھاتے تو بجلی کا کارخانہ لگ جاتا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔