جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پنجاب میں کسی سے سیاسی اتحاد نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ

08 دسمبر, 2023 17:09

لاہور: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی سے سیاسی اتحاد نہیں کریں گے، ہمارے دروازے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سب کیلئے کھلے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول آتے ہی (ن) لیگ کے امیدواروں کا اعلان کریں گے، سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیے جاسکتے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت اور فورسز کا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نہیں چاہتے 8 فروری کا الیکشن ملتوی ہو: رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی سے سیاسی اتحاد نہیں کریں گے، ہمارے دروازے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سب کیلئے کھلے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔