پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پیٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
آئل مارکیٹنگ کپمنیوں کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر کی 15 تاریخ کو کرے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












