جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

خضدار میں دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید، 2 افراد زخمی

10 دسمبر, 2023 14:07

خضدار: بلوچستان کے شہر خضدار کے سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او مراد جاموٹ شہید ہوگئے جبکہ دو راہگیر زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او مراد جاموٹ خضدار سی ٹی ڈی تھانے تعینات تھے، چند ماہ قبل ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان بھی دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: ورسک روڈ پر اسکول کے قریب دھماکا، 3 بچے زخمی

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکا میزان چوک کے قریب ہوا، پولیس ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔