آئندہ 10 روز کراچی میں سردی میں اضافے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک بھر سمیت کراچی میں بھی سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی میں بھی سردی میں اضافے ہوجائے گا اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شہر میں 10 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کے آسان طریقے
اس دوران شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کے باعث شہر کا فضائی معیار متاثر رہے گا تاہم آئندہ 10 دنوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












