16 دسمبر سے پہلے انتخابی شیڈول آجائے گا: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کے پابند ہیں، انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن دے گا، 16 دسمبر سے پہلے انتخابی شیڈول آجائے گا۔
نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عدالتوں نے سب کو انصاف دیا ہے، سوالات اٹھانے والے زیادتی کررہے ہیں، احتساب سب کا ہونا چاہیئے۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مستحکم نہ ہونا ہماری ناکامی ہے، بلاول اور مریم کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، بیان بازی کی شدت الیکشن ہونے کی تصدیق کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہوں گے، اس میں کوئی شق نہیں: مرتضیٰ سولنگی
ان کا کہنا تھا کہ جمعرات 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں گے، ہم سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کے پابند ہیں، انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن دے گا، 16 دسمبر سے پہلے انتخابی شیڈول آجائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












