جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی: صدر مملکت

10 دسمبر, 2023 14:04

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیا ہے۔

عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنارہا ہے، فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے خواتین، بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شہید ہوئے، عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے: نگراں وزیراعظم

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی عالمی توجہ کی منتظر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے راج پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔