جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

آئندہ حکومت لاڈلوں اور سپر لاڈلوں کی بنیاد پر نہیں بنے گی: سراج الحق

10 دسمبر, 2023 19:50

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ خاندانی سیاست قوم اور ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے، آئندہ حکومت لاڈلوں اور سپر لاڈلوں کی بنیاد پر نہیں بنے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 8 فروری یوم نجات ہوگا، عوام دشمن پارٹیاں منہ کے بل گریں گی، خاندانی سیاست قوم اور ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے، 2 خاندانوں نے 7 بار حکومت کی لیکن ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ خود اربوں ڈالر کا مالک ہے، ملک پر 80 ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے، غیر یقینی معاشی اور سیاسی صورتحال کے ذمہ دار یہی نا اہل لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو آسانی سے سندھ میں حکومت نہیں ملے گی: عابد شیر علی

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت لاڈلوں اور سپر لاڈلوں کی بنیاد پر نہیں بنے گی، جماعت اسلامی ملک کو مسائل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔