جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

مسلم لیگ (ن) پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی: راجا ریاض

11 دسمبر, 2023 20:55

اسلام آباد: راجا ریاض کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی، مسلم لیگ (ن) پنجاب سے بہت زیادہ سیٹیں لے گی۔

رہنما (ن) لیگ راجا ریاض کا جی ٹی وی کے پروگرام "جی فور غریدہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالات کے مطاق سیاست میں فیصلہ کرنا پڑھتا ہے، ہمیں ہر چیز کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے، مسلم لیگ (ن) پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی، مسلم لیگ (ن) پنجاب سے بہت زیادہ سیٹیں لے گی۔

راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئے تمام صوبوں سے لوگوں کو ملا رہے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، عوام کے ریلیف کے لیے آئین میں ترمیم کریں گے، ہمارا مقصد بے روزگاری کا خاتمہ اور غریب آدمی کو ریلیف دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی ہماری چوائس نہیں، (ن) لیگ ہے: مصطفیٰ کمال

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، آگے نہیں بڑھ سکتے، ہمیں ٹکٹوں پر کوئی اختلاف نہیں جہاں ہوگا قیادت بات کرے گی، بورڈ جو فیصلہ کرے گا مجھے منظور ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔