جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پیپلز پارٹی ہماری چوائس نہیں، (ن) لیگ ہے: مصطفیٰ کمال

11 دسمبر, 2023 19:58

کراچی: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لیے پارٹیوں کو ساتھ ملانا ہوگا، ن لیگ کی ٹیم ہمارے پاس آئی اور ہماری باتوں کو تسلیم کیا، پیپلز پارٹی ہماری چوائس نہیں، (ن) لیگ ہے۔

رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا جی ٹی وی کے پروگرام "لائیو وِد مجاہد” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم کو کامیابی ملے گی، پاکستان میں جس کی جہاں چلتی ہے وہ چلاتا ہے، لوگوں کی حمایت سے سب کچھ ہوتا ہے، ایم کیو ایم نے عوام کی حمایت سے بڑے بڑے جلسے کیے، بہت جلد معلوم ہوجائے گا کراچی شہر کس کا ہے، کراچی میں ایم کیو ایم سے اچھا کام کسی نے نہیں کیا، آنے والا وقت ایم کیو ایم کا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے شہر کا حال خراب کردیا ہے، مردم شماری ختم ہونے کے بعد ایک کروڑ 23 لاکھ لوگ بازیاب کرائے، ہم مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنا چاہتے ہیں، پپپلز پارٹی پنجاب میں اپنی جگہ نہیں بنا سکی، ایم کیو ایم کے پاس (ن) لیگ کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، وزیر اعظم بننے کے لیے پارٹیوں کو ساتھ ملانا ہوگا، ن لیگ کی ٹیم ہمارے پاس آئی اور ہماری باتوں کو تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی بجلی، کراچی والوں کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے، مصطفیٰ کمال

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے نہیں وزیر اعلیٰ خود مختار ہوا، صوبائی خود مختاری مسئلے کا حل نہیں، پیپلز پارٹی نے 15 سالوں میں پینے کا پانی نہیں دیا، سندھ میں 73 لاکھ بچے اسکول نہیں جارہے، پیپلز پارٹی سندھ کا پانی چوری کراتی ہے، دنیا چاند پر جارہی ہے، کراچی میں گٹر کے ڈھکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے جو ٹوپی فاروق ستار کو پہنائی تھی وہ پوری قوم کو پہنائی، سندھ میں پیپلز پارٹی کے لوگ زمینوں پر قبضے کررہے ہیں، پیپلز پارٹی ہماری چوائس نہیں، (ن) لیگ ہے، ایم کیو ایم آئینی ترمیم کے لیے پیپلز پارٹی کے پاس بھی جائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔