جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جموں و کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتا: صدر مملکت

11 دسمبر, 2023 19:21

اسلام آباد: عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جموں و کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتا، پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، بھارتی عدلیہ نے فاشسٹ ہندوتوا نظریے کے سامنے سر جھکا لیا، بھارتی عدلیہ بھارتی حکومت کے لیے موزوں فیصلے دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے: نگراں وزیر خارجہ

عارف علوی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارتی عدالتوں میں مسلمانوں کیخلاف فیصلے دینے کی ایک تاریخ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابری مسجد اور سمجھوتہ ایکسپریس کے فیصلے مثالیں ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جموں و کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتا، پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔