سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی: سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آج فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جب کہ اس دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالتی کارروائی کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی عدالت پہنچے تھے، سماعت کے دوران عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں نمٹادیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیسز؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں اوپن ٹرائل پر میڈیا کے معاملے پر بات کروں گا۔
تاہم سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور اب عدالت نے فرد جرم کے لیے کل کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت کل صبح تک ملتوی کردی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












