جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

ن لیگ اور جے یو آئی کا پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق

12 دسمبر, 2023 19:29

لاہور: جمعیت علماء اسلام اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔

سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار نے کے مطابق خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، انتخابی اور سیاسی حوالے سے دونوں جماعتیں مل کر چلیں گی، ملاقات میں انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار کرنے کے بعد دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وفاقی وزراء چوہدری احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ ملاقات میں شامل تھے۔

دوسری جانب جے یو آئی وفد میں حافظ نصیر احرار، زکریا شاہ، راؤ عبدالقیوم اور خواجہ مدثر محمود شامل تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔