یہ کیس عدلیہ کیلئے امتحان ہے، سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے وہ داغ کو مٹائے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں اس کیس کو آگے لے کر چلنا ہے، یہ کیس عدلیہ کے لیے امتحان ہے، مجھے اس کیس میں انصاف دیا جائے، عدالت سے اپیل ہے آپ کو اپنے ہاتھوں سے یہ خون دھونا ہے، ہمیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے لیے انصاف چاہیے، سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے وہ داغ کو مٹائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو ریفرنس کی سماعت 12 سال بعد ہوئی، ریفرنس کو سننے پر ججز کے شکر گزار ہیں، آصف زرداری نے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجا تھا، 2018 میں درخواست دی تھی کیس فوری سنا اور فیصلہ دیا جائے، کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کیس کو آگے لے کر چلنا ہے، یہ کیس عدلیہ کے لیے امتحان ہے، مجھے اس کیس میں انصاف دیا جائے، عوام کو بتایا جائے ذوالفقار بھٹو بے قصور تھے، بھٹو پر الزام لگانے والا جنرل ضیا اور پورا سسٹم تھا، قاتلوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا پڑے گا، ہمارے شہداء تو واپس نہیں ہوسکتے لیکن ججز سے انصاف کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس: سماعت جنوری تک ملتوی، عدالت نے 9 معاونین مقرر کردیے
انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، ہماری عدالت سے اپیل ہے آپ کو تاریخ کو درست کرنا ہے، عدالت سے اپیل ہے آپ کو اپنے ہاتھوں سے یہ خون دھونا ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، آپ نے تو سزا سنادی لیکن قانون اور آئین میں اس کی اجازت نہیں تھی، ہمیشہ کے لیے یہ دروازہ بند کیا جائے تاکہ آگے جاکر ایسا نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان اور جج صاحبان سے انصاف کی امید رکھتے ہیں، ہمیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے لیے انصاف چاہیے، اتنے سال بعد امید ہے ہمیں انصاف ملے گا، تاریخ کو درست کرکے جرم میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنا ہے، باقی جماعتوں کا بھی حق ہے انہیں بھی انصاف ملنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کو بھی انصاف کا حق ہے، قائد عوام کو انصاف ملنے تک کسی کو انصاف نہیں مل سکتا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ضیا آمریت میں جو بھی لوگ ملوث تھے عوام کے سامنے آنے چاہئیں، سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے وہ داغ کو مٹائے، ہم چاہتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف فیصلے آئیں، انسداد دہشت گردی کیلئے عدلیہ نے اچھے اقدامات اٹھائے ہیں، ہم سب دہشت گردی کا شکار ہوئے، ملکر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے خود کہا الیکشن کی تاریخ پتھر پر لکھی ہوئی ہے، 8 فروری سے متعلق چیف جسٹس نے کہا یہ پتھر پر لیکر ہے الیکشن ہوں گے، پیپلز پارٹی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر 100 فیصد اعتماد رکھتی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












