ہمیں 6 دن کام کرنے کی تنخواہ ملتی ہے نہ کہ ساڑھے 4 دن کی: چیف جسٹس کا جسٹس اعجاز کو خط

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس اعجاز الاحسن کو جوابی خط لکھا ہے۔
چیف جسٹس نے خط میں لکھا کہ میرے دروازے اپنے تمام ساتھیوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، میں انٹرکام اور فون پر بھی ہمیشہ دستیاب ہوں، آپ نے تحفظات کیلئے مجھے کال کی نہ ملاقات کیلئے آئے، خط ملنے پر فوری آپ سے انٹرکام پر رابطے کی کوشش کی لیکن جواب نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے اسٹاف کو آپ کے ساتھ رابطے کا کہا، اسٹاف نے بتایا کہ آپ جمعہ دوپہر کو لاہور چلے گئے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا کہ ہمیں 6 دن کام کرنے کی تنخواہ ملتی ہے نہ کہ ساڑھے 4 دن کی، جج کی پہلی ذمہ داری عدالتی فرائض کی انجام دہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل پر جسٹس اعجاز الاحسن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












