دہشتگرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑرہے ہیں: نگراں وزیراعظم

ڈی آئی خان: انوار الحق کاکڑ کا کہنا کہ دہشتگرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑرہے ہیں، اس جیتی ہوئی جنگ میں جنہوں نے قربانیاں دیں وہ جنت میں راحت میں ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
انوارالحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں انسداد دہشتگردی کارروائیاں ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہیں، ہمارے جوانوں کے جذبے جوان ہیں، جن کے حوصلے کے لیے میں گیا انہوں نے مجھے حوصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، حملہ آوروں کو بتا دینا چاہتا ہوں وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں، اب صرف اعلان باقی ہے، جب تک دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہوتا تب تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 27 دہشت گرد جہنم واصل
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف یہ جنگ ریاست پاکستان نے جیتی، اب یہ ایک حملہ کریں گے تو ہم 10 قدم آگے بڑھیں گے، یہ لوگ کس سے لڑ رہے ہیں، کیا ہمیں یہ موت سے ڈرانا چاہتے ہیں، دہشتگرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑرہے ہیں، اس جیتی ہوئی جنگ میں جنہوں نے قربانیاں دیں وہ جنت میں راحت میں ہوں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ علمائے حق ریاست اور امن کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے کئی ہزار نوجوان شہید ہو چکے اور کئی ہزار تیار ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












