جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پہلے ایک کو بھگت چکے، اب دوبارہ ایک لاڈلے کو بھگتنے کیلئے تیار نہیں: فیصل کریم کنڈی

14 دسمبر, 2023 15:04

کراچی: فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عوام لاڈلے اور سلیکشن کو قبول نہیں کریں گے، پہلے ایک سلیکٹر اور لاڈلے کو بھگت چکے ہیں، اب دوبارہ ایک لاڈلے کو بھگتنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب ہمیشہ پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوا، نیب پہلے نواز شریف کے خلاف کیسز بنا رہا تھا، نیب غلط تھا تو اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام لاڈلے اور سلیکشن کو قبول نہیں کریں گے، پہلے ایک سلیکٹر اور لاڈلے کو بھگت چکے ہیں، اب دوبارہ ایک لاڈلے کو بھگتنے کیلئے تیار نہیں ہیں، 8 فروری کو عوام کا فیصلہ قبول کریں گے، پیپلز پارٹی ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی بات کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ حکومت لاڈلوں اور سپر لاڈلوں کی بنیاد پر نہیں بنے گی: سراج الحق

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ کس نے آباد کیا، دہشت گردوں کو کس کے کہنے پر کھلے عام چھوڑ دیا گیا، دہشت گردی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر ہوگئے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔