جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

حلقہ این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

15 دسمبر, 2023 17:01

اسلام آباد: حلقہ این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو دوبارہ سن کر ازسر نو حلقہ بندی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کا مؤقف سن کر ٹھوس فیصلہ کرے، بیرسٹر عمر گیلانی نے مؤقف اختیار کیا قانون کے مطابق حلقوں کی آبادی برابر ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو انتخابات کروانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں: الیکشن کمیشن

عدالت کے مطابق درخواست گزار کا مؤقف تھا مثال کے طور پر کوہاٹ کے حلقے کی آبادی ہنگو سے 3 لاکھ زائد ہے، مؤقف تھا الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں سے عوام کا حق رائے دہی مجروح ہوتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔