جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں: آصف زرداری

17 دسمبر, 2023 14:04

پشاور: آصف زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونگے تمام لوگ تیاریاں کریں، عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری پشاور پہنچے، انھوں نے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔

آصف زرداری پارٹی رہنماء کے بیٹے کی شادی کی تقریب کیلئے پشاور پہنچے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونگے تمام لوگ تیاریاں کریں، عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں، ہمیشہ ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت میں اتحاد پر 6 وزارتیں دینے کا کہا گیا: آصف زرداری

ان کا کہنا تھا کہ روز اول سے ہی انتخابات کے جلد انعقاد کا مطالبہ کرتے آئے ہیں، 8 فروری کے انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشاورت کریں، جہاں کوئی مسئلہ ہو اورحل نہ کرسکیں تو مجھے بتاسکتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔