اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل اور بیٹا جاں بحق

اسلام آباد: ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے پولیس اور اس کے بیٹے کو جاں بحق کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ رمنا کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل اور بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل بیٹے کے ہمراہ جارہا تھا ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا، کانسٹیبل نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی: سرکٹ ہاؤس میں فائرنگ، 2 رینجرز اہلکار شہید، 5 زخمی
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












