کراچی: تیز رفتار ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر گھر میں جا گھسا، جس کے نتیجے میں گھر تباہ وگیا اور ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: پرانے ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
جاں بحق شخص کی شناخت چالیس سالہ توفیق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ نصیر، 13 سالہ راحیلہ اور 2 سالہ مناہل شامل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












