جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

لطیف کھوسہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

17 دسمبر, 2023 15:23

لاہور: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امید ہوں نفرتوں کی سیاست ختم ہوگی، نفرتیں ختم کرکے پر امن سفر کی دعوت دیتا ہوں، آئین کی خلاف ورزی پر ہمیشہ ریاست کو نقصان پہنچا، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہوجاتا ہے، آئین میں ہر چیز کا حل موجود ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان کو گولی ماردی گئی، آج تک پتہ نہیں چلا، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ بھی اسی طرح ہوا، وزرائے اعظم کو ہٹانے کا کھیل کب تک چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی سید نعمان شاہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہم آج پھر عدالتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں، یہ ادارے ہمارے ہیں ، پاک فوج ہماری ہے، ریاست ماں ہوتی ہے، آج چادر اور چار دیواری، جان و مال کا تحفظ نہیں ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔