جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

17 دسمبر, 2023 14:59

لاہور: تجاوزات کے خاتمے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ، لاہور میں رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے 48 گھنٹے کی مہلت دے دی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مہلت ختم ہونے کے بعد تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، ٹریفک آمدورفت میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بیشتر مقامات پر تجاوزات ہی ٹریفک جام کا باعث ہیں، منگل کی صبح سے انسداد تجاوزات کے خلاف باضابطہ آپریشن شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ : کراچی کی مرکزی شاہراہوں سے فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم

انہوں نے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایس پیز کو متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد تجاوزارت مہم میں کوئی نرمی، رعایت نہیں ہوگی، سختی کرنی پڑی تو کریں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصوصی اجلاس میں آپریشن کی منظوری دی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔