جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

تاریخ کا سب سے مہنگا پرمٹ، امریکی شہری کا چترال میں مارخور کا شکار

17 دسمبر, 2023 14:24

چترال: امریکی شہری ڈیرن جیمز مل مین نے سب سے مہنگی پرمٹ حاصل کرنے کے بعد چترال میں مارخور کا شکار کرلیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شکاری نے شکار کا پرمٹ دو لاکھ بتیس ہزار ڈالر میں حاصل کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد شکار کئے گئے مارخور کی عمر ساڑھے نو سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی جانور مارخور کے شکار کے لیے تاریخ کے مہنگے ترین پرمٹ جاری

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا پرمٹ اکتوبر میں بولی کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا، جو تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی۔

واضح رہے مارخور قومی جانور کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے قبل بھی مارخور کے شکار کی بولیاں لگائی جاتی رہی ہیں جس کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ آتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔